سیکھنا ہے تو پاکستان سے سیکھیں، امریکی ماہر کی اپنی حکومت کو مشورہ

569

واشنگٹن:عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لارنس سمرزنے پاکستان کے کرونا اقدامات کی شاندار تعریف کرتے ہوئے اسےزبردست قراردیا اور اپنی حکومتک و بھی مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سے سیکھیں کے اس وائرس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں لیری سمرز نے کہاکہ اگر امریکہ پاکستان کی طرح کووڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچائے جا سکتے تھے۔

اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا کے خلاف اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں،ورلڈ اکنامک فورم کاکہنا تھا دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہے ۔