ایرانی رکن پارلیمنٹ کا صدر حسن روحانی کی برطرفی کا مطالبہ

522

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین مجتبیٰ زنور نے صدر حسن روحانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اراکین پارلیمنٹ سے حمایت کی اپیل کردی۔

مجتبیٰ زنور نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ صدر روحانی کو ان کے عہدے سے برطرف کرانے کے لیے ان کے خلاف جاری تفتیش میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو درپیش معاشی مسائل اور عالمی پابندیوں کے ذمہ دار حسن روحانی ہیں۔

مجتبیٰ زنور کے مطابق 290 اراکین پارلیمنٹ میں سے اب تک 44 نے ان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “میں اپیل کرتا ہوں دیگر اراکین بھی حمایت کریں تاکہ حسن روحانی کو برطرف کر کے مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ایران کے آئین کے آرٹیکل 89 کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اراکین کی ایک تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوتی ہے۔