عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی، مریم نواز

314

کراچی: مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی جبکہ عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے جبکہ حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے اور عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرارہے ہیں اور اب عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی کیونکہ ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلانے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے آج کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز پیپلز پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی پی رہنما شرجیل میمن کی خصوصی بم پروف گاڑی میں سوار ہو کر قافلے کی صورت میں  مزارِ قائد پر حاضری دی ہے جبکہ مریم نواز کی گاڑی ن لیگ کے رہنما محمد زبیر ڈرائیو کر رہے تھے۔

دوسری جانب مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد کے اندر شدید نعرے لگوائے ۔