لاہور کے حفیظ سینٹر میں خوفناک آگ لگ گئی

724

لاہور کے علاقے گلبرگ میں حفیظ سینٹر میں بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث کروڑوں کا نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی۔ آگ پہلے دوسری منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دکان دار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت قریبی دکانوں سے قیمتی سامان نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حفیظ سینٹر میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی ہیں۔ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہے لیکن جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔

ذڑائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے اب تک کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے، آگ پر قابو نہ پایا گیا تو سب خاک ہوجائے گا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سینٹر میں کسی کے شخص کے پھنسے رہنے کی اطلاع نہیں، آگ سے اب تک جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔