ڈیگوالیسی نے سائیکل ریس جیت لی

375

روم: اطالوی سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ میزبان ملک کے ڈیگو الیسی نےجیت لیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے خوبصورت مناظر میں سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ میدانی ٹریک پر ایک سو بانوے کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے دنیا بھر کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سائیکل ریس جیت کی لگن میں پھرتی، طاقت اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جبکہ پرستاروں کی داد رسی سے رائیڈرز زیادہ پرجوش ہو گئے۔

آخر میں میزبان ملک کے ڈیگو الیسی نمبر ون رہے اور معمولی فرق کی جیت نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔