گلبدین حکمت یار پاکستان کے 3 روزہ دورے پر کل پہنچیں گے

106

اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار پاکستان کے 3 روزہ دورے پر کل اسلام آباد آئیں
گے۔ افغانستان کیلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکمت یار پاکستان کے صدر، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چیئرمین سے ملاقاتیں کریں گے، حزب اسلامی کے ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ حکمت یار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی ملاقات کرینگے۔ حکمت یار کے ساتھ وفد میں حزب اسلامی کے 6 اہم رہنما بھی شامل ہوں گے۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈییز میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔