عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے

126

لاہور (آئی این پی) ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے۔ مولانا عبد الرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔ 80 سالہ مولانا
عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہکل رات 9 بجے ان کے آبائی علاقے اضاخیل میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی۔ مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلا میں سے تھے اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے۔