راشد نسیم سے مختلف ذمے داران کی ملاقات ، صحت یابی کی دعا

20

لاہور( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم سے جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری جنرل کاشف شیخ، نائب امیر ممتاز سہتو ، میر پور خاص کے امیر نور
الٰہی ، سرفراز احمد سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈاکٹر ہمایوں نقوی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔