افواج پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے،وسیم حسین

99

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کے مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین نے کہاکہ اپنے وطن عزیز کی خاطر لہو کا ایک ایک قطرہ بہانے کو تیار ہیں جب تک ایک ایک محب وطن زندہ ہے ملک دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔قوم کو کبھی یونیورسٹی کبھی صوبے کا لولی پاپ دینے والوں نے اقتدار کی خاطر قوم کا سودا کر دیا ہے۔ وہ ٹاؤن
کوہسار سیکٹر آئی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ٹاوُن انچارج اراکین ٹاوُن کمیٹی یوسی انچارجز و اراکین یوسی کمیٹیز بھی موجود تھے ۔وسیم حسین نے کہاکہ جو ملک اور افواج پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔ سید وسیم حسین نے کہا کہ 22 اگست کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور طے کیا کہ آج کہ بعد کسی ماں کی گود نہیں اجڑنے دینگے آج قاتل ٹولہ ایک بار پھر مہاجروں کی لاشوں کی سیاست کررہا ہے لیکن محب وطن مہاجر اب ایسا نہیں ہونے دینگے