گوجرانوالہ جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کی نشاندہی

116

لاہور (آن لائن) گوجرانوالہ میں جمعہ کے روز ن لیگ کی میزبانی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی براہ راست مانیٹرنگ کرنے والے وفاقی اور صوبائی وزرا نے اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کردی ہے جس میں سیاسی جماعت کے منتظمین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی
نشاندہی کی گئی ہے وزیراعظم کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ آئندہ پی ڈی ایم کو جلسے کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے پابندی کے باوجود شاہدرہ چوک میں استقبالیہ کیمپ کے شرکا سے خطاب کیا، جلسے میں شرکا نے کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ جلسے کو مقررہ وقت پر بھی ختم نہیں کیاگیا۔