حکومت نے عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے،ندیم قاضی

135

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری و اراکین ڈویژنل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں روز بروز
اضافہ ہورہا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں ، عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ دوسری طرف حیدرآباد میں آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح 70 روپے فی کلو اور انڈے 180 فی درجن جبکہ مرغی گوشت340 اور چینی 105 فی کلوتک پہنچ چکے ہیں لیکن حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ نوٹس لینے کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے کیلیے عملی اقدامات کریں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائے اگر حکومتی وزرا ء وعہدیداران مہنگائی بڑھنے کے ذمے دار ہیں تو انہیں بھی نشان عبرت بنایا جائے۔