بہن کے قتل کو تین سال گزرنے کے وجود پولیس  قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی، احسان بروہی

63

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈوالہٰیار کے گوٹھ جعفر خان جمالی کے رہائشی نوجوان احسان بروہی نے اپنی 12 سال بہن فوزیہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جعفر نے کہا کہ میری 12 سالہ بہن فوزیہ کو تین سال قبل ملزم حکیم، اللہ یار، قادر، فدا حسین نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہمارے گھر کے سامنے پھینک کر چلے گئے جو کہ فوت ہوگئی، واقعے کا کیس پیارو لونڈ تھانے میں درج ہے لیکن تین سال گزر جانے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی جبکہ ملزمان آزاد گھوم رہے اور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام بالا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔