کراچی جلسہ نیازی حکومت کیخلاف عوامی  ریفرنڈم ثابت ہوگا، طارق خان تالپور

15

ڈگری (نمائندہ جسارت) کراچی میں آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے تعلقہ ڈگری سے پی پی کے قافلے شرکت کے لیے کراچی پہنچیں گے۔ پی پی تعلقہ ڈگری کے مختلف شہروں سے جانے والے قافلوں کی قیادت پی پی ایم پی اے میر طارق علی خان تالپور کررہے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی میر طارق علی خان تالپور نے کہا کہ آج کا کراچی جلسہ نیازی حکومت کا سندھ کے جزائر پر قبضوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔