حیسکو ڈیڈکشن بلز جاری کرکے عوام کو حکومت  کیخلاف مشتعل کررہا ہے، رضوان شیخ

64

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری محمد رضوان شیخ نے کہا ہے کہ حیسکو کی جانب سے حیدر آباد کے صارفین پر بڑی تعداد میں ڈیڈکشن بلز جاری کرکے عوام کو حکومت کیخلاف مشتعل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ حیسکو اہلکار اپنی چوریوں اور گورکھ دھندوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام پر ناجائز بغیر ثبوت کے بھاری بل ارسال کررہے ہیں جو کسی صورت انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، قانونی طریقہ تو یہ ہے کہ بجلی چوری کے ثبوت مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جائیں۔