ٹنڈو آدم میونسپل ایڈمنسٹریٹر کا کمیشن لینے سے انکار

103

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میونسپل ایڈمنسٹریٹر کا کمیشن لینے سے انکار، ٹھیکیداروں سے عطیہ کے طور پر کچرا اٹھانے کے لیے 2 چنگ چی رکشے لے کر دے دیے، سماجی حلقوں و شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار۔ ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی نے جاری ترقیاتی کاموں میں اپنے حصے کا کمیشن لینے سے صاف انکار کردیا جبکہ میونسپل کمیٹی کے دو ٹھیکیداروں نادر خاصخیلی اور مظہر چنا سے عطیہ کے طور پر دو چنگ چی رکشے لے کر بلدیہ کے حوالے کردیے۔ چنگ چی رکشہ سے شہر کی گلیوں سے کچرا اٹھانے کا کام لیا جائے گا۔ شہریوں و سماجی تنظیموں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے اقدام کو سراہا۔ علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کلچر کے سخت خلاف ہوں، میونسپل کمیٹی سے یہ کلچر دور کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔