تحفظ ختم نبوت کے خاطر جانیں لٹا دیں گے، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء

403

ٹنڈو آدم (پ ر) اکابرین کے نقش قدم پر تحفظ ختم نبوت کے خاطر جانیں لٹا دیں گے، تحریک ختم نبوت میں مولانا بنوری کا اہم کردار تھا، جامعہ بنوری ٹائون ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے بانی جامعہ بنوری ٹائون کراچی اور تحریک ختم نبوت 1974ء کے قائد مولانا محمد یوسف بنوری کے یوم وفات پر جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں ’’قائد تحریک ختم نبوت سیمینار‘‘ منعقد کیا گیا جس سے خطاب میں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ محمد ایمان سموں، پاسبان ختم نبوت کے حافظ میر اسامہ سموں و دیگر علماء و رہنمائوں نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو کافر قرار دلوانا قائد تحریک ختم نبوت مولانا محمد یوسف بنوری کا عظیم کارنامہ تھا۔ انہوں نے ساری زندگی تحفظ ختم نبوت کے خاطر گزار دی، ان کی نجات کے لیے کراچی میں سب سے بڑا دینی ادارہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹائون ہی کافی تھا لیکن انہوں نے تحریک ختم نبوت کی باگ ڈور سنبھال کر ہمیں درس دیا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ دین اسلام میں سب سے زیادہ اہم ترین کام ہے اور ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے خاطر تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرتے ہیں۔