صحابہ کرامؓ کے گستاخ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، نذیر احمد حیدری

101

جھڈو (نمائندہ جسارت) صحابہؓ کی شان میں گستاخی اور مولانا ڈاکٹر عادل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی بنا پر علماء کمیٹی کی اپیل پر جمعہ کو جھڈو میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی، ہڑتال کے موقع پر شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ازاں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد چوک سے جھڈو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جھڈو کی مختلف مساجد کے عوام، ائمہ کرام اور علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نذیر احمد حیدری، قاری مجید ودیگر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحابہؓ کی شان میں گستاخی کو اس وطن عزیز میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام صحابہؓ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جز اور حصہ ہے، وفاقی حکومت فی الفور قانون سازی کرے اور صحابہؓ کے گستاخ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، صحابہؓ کی عظمت پر تمام مسالک کو متحد کرنے والے مولانا ڈاکٹر عادل شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیا جائے اور علماء جو ملک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔