کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچا، گسٹا

255

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لیے کورونا کو شکست دینا ہوگی، کورونا کو ہرانے کے لیے ہمیں ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی میں کورونا وائرس کی آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ڈرائنگ نمائش میں کیا۔ مقررین میں گسٹا نصیر احمد میمن ڈی او ایجوکیشن ٹھٹھہ، گل محمد سولنگی ہیڈ ماسٹر، بشارت الیاس جوکھیو ڈپٹی ڈی او پرائمری ٹھٹھہ، اللہ الدین بروہی صدر گسٹا ضلع ٹھٹھہ، غلام نبی خشک جنرل سیکرٹری گسٹا ضلع ٹھٹھہ، ڈی او ایجوکیشن ٹھٹھہ، ندیم ابراہیم، پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن ٹھٹھہ، عبدالکبیر خاصخیلی گسٹا رہنما، محمد شریف گجر ڈی او اسپورٹس ٹھٹھہ، علی اصغر بروہی، محمد صفدر شامل رہے۔ نمائش میں اسکول کے طلبہ نے اپنی ڈرائنگ کے ذریعے کورونا سے بچائو کے طریقے، اس کی علامت، علاج، پھیلائو، اس کے نقصانات اور ایس او پیز کو اپنی ڈرائنگ کا خاص موضوع بنایا۔ مہمانوں نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ نمائش کے آخر میں طلبہ میں میڈلز اور خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ سر نصیر احمد میمن، سر ندیم ابراہیم، سر گل محمد سولنگی اور عبدالکبیر خاصخیلی نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلبہ میں نقد انعامات دیے۔