بدین، چور کی نشاندہی پر چوری کی 8 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں

107

بدین (نمائندہ جسارت) چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے موٹر سائیکل چور کی نشاندہی پر چوری کی 8 موٹر سائیکلیں برآمد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا دعویٰ۔ چار روز قبل بدین شہر سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے ہوئے پکڑے جانے والے ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دیگر 8 موٹر سائیکل برآمد کرلیے جبکہ ملزمان نے مزید دس سے زائد موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی ہے، جس کی برآمدگی کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔