سکھر، موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار، 9 سے زائد موٹرسائیکل برآمد

89

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار، 9 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، برآمد شدہ موٹرسائیکل سی سیکشن، روہڑی، نیو پنڈ اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ مالکان کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے موٹر سائیکل واپسی پر شکریہ ادا کیا۔ ملزمان میں شفیع اور واحد علی شامل ہیں۔