سجاول، سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچہ چل بسا

205

سجاول (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ سجاول سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے غلط انجکشن لگانے کے باعث چوہڑ جمالی کے رہائشی مصطفی کا 4 سالہ بیٹا احسان علی چل بسا۔ ورثاء کی جانب سے لاش سمیت دھرنا دیا گیا، دھرنے کے باعث پارک مین بس اسٹاپ پر بدین ، کراچی، جاتی اور ضلع سجاول سے دوسرے شہروں کی مسافر گاڑیاں اور ہیوی ٹریفک سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہونے کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں میں جاں بحق بچے کے مطالبے پر سجاول اسپتال کیخلاف سجاول پولیس اسٹیشن پر مقدمہ داخل ہونے پر مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔