تعلیم، صحت اور برادری کے لوگوں کی خدمت پہلی ترجیح ہوگی، چیزل شاہ

136

میہڑ (نمائندہ جسارت) سید مراد علی شاہ جیلانی کے چہلم کے موقع پر بیٹے سید چیزل شاہ جیلانی کو سید اور دیگر برادریوں کی جانب سے پگڑی پہنائی گئی جبکہ سید چیزل شاہ کی تقریب دستار بندی میں سید زاہد حسین شاہ، پی ٹی آئی رہنما انجینئر ظفر علی خان جتوئی، سید خیر محمد شاہ جیلانی، سید محمد شاہ، ارباب علی شاہ، سید قائم علی شاہ، سرائی لونگ خان چانڈیو، سرائی شاہد سیال، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر سمیت مختلف برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید چیزل شاہ نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا کے انتقال کے بعد جو مجھے ذمے داری دی گئی ہے، اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر ذمے داریاں سنبھالوں گا۔ میری پہلی ترجیح تعلیم، صحت، امن و امان اور برادری سمیت علاقے کے لوگوں کی خدمت ہوگی۔ تقریب میں سید خادم حسین شاہ، حاجی مقیم بڑدی، حاجی غلام عباس سومرو، غلام شبیر ملاح، ڈاکٹر برکت جتوئی، فدا حسین جتوئی، ایڈووکیٹ رحیم بخش بگہیو، حاجی صدیق آگرو، سرائی نوید کولاچی، حاجی روشن کھوسو، نثار احمد چانڈیو، اللہ بخش مغیری، احمد علی جتوئی، شوکت علی، عاشق قنبرانی سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پگڑی رسم کے بعد مہمانوں کے لیے لنگر کا بندوبست کیا گیا تھا۔ تقریب میں آئے مختلف برادریوں کے رہنماؤں نے سید چیزل شاہ کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔