بیروزگاری میں خوفناک اضافہ ہوا‘ 80 فیصد افراد کی رائے

178

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ اور گیلپ پاکستان کنزیومر کنفیڈنس انڈکس کے مطابق 80 فیصد پاکستانیوں کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین وحضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ’’آپ کے خیال میں پچھلے6 ماہ کے مقابلے میں آج کل کیا بیروزگاری زیادہ ہے؟ اس
سوال کے جواب میں5 فیصد جواب دہندگان کے مطابق آج کل بیروزگاری بہت کم ہو گئی ہے‘ 9 فیصد کے مطابق کم ہو گئی ہے‘ 5 فیصد جواب دہندگان کے مطابق اتنی ہی ہے‘ 29 فیصد کے مطابق بڑھ گئی ہے ‘51 فیصد جواب دہندگان کے مطابق بیروزگاری بہت بڑھ گئی ہے۔ اس سروے کے تحت چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 2041 مرد وخواتین سے 8 فروری سے 12 مارچ 2020ء کے درمیان انٹرویوز کیے گئے۔