ولیمے میں جائیں یا جنازے میں مقدمہ درج ہوجاتا ہے، محمد صفدر

67

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہم اپنے خلاف مقدمات کے عادی ہوچکے ہیں اور ہم مقدمات
سے ڈرنے والے نہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی ولیمے میں جائیں یا جنازے میں شرکت کریں اس علاقے کا ایس ایچ او ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سوا دو سال کے دوران ماہ سوائے سیاسی مخالفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے اور کوئی کام نہیں کیا تاہم ہمارے وکلاء اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔