چاند نظر نہیں آیا 12 ربیع الاول 30 اکتوبر جمعہ کو ہوگی

119

کراچی (نمائندہ جسارت ) پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 30اکتوبرکو ہوگی، جبکہ یکم ربیع الاول پیر 19اکتوبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے
مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل اور زونل کمیٹیوں نے ربیع الاول 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔