حیدرآباد: بجلی کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

283

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں بجلی کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی‘ مختلف اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے شہری پریشان ہوٹلوں قطاریں لگ گئیں ‘ غریب عوام سخت پریشانی کا شکار حیدرآباد کے مختلف علاقوں لطیف آباد یونٹ نمبر 5,8,10,7 ,11,12,4امانی شاہ‘ حالی روڈ‘سٹی میں لیاقت کالونی‘ نورانی بستی‘ قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کے علاقوں میں صبح‘ دوپہر اور رات کے اوقات میں نہ صرف گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بلکہ پریشر کی کمی کے باعث کھانا ور بالخصوص روٹی پکانا سخت مشکل ہوگیا جس سے خواتین کو سخت پریشانی ہے جبکہ بچوں کو اسکول جانے اور ڈیوٹی پر جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہر میں بجلی کے بعد گیس کی پریشانی نے غریب عوام کو سخت آزمائش میں ڈال دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ابھی سردی کا موسم آیا نہیں ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا
ہے سردیوں میں مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ شہریوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے گیس بندش اور پریشر میں کمی کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔