گوجرانوالا جلسے میں بازاری زبان استعمال ہوئی، فواد چودھری

278

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوجرنوالا جلسے میں قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، اپوزیشن کے جلسے میں 15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔ اپنی
ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ جلسے میں 15 سے 18 ہزار افراد تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قائدین کی تقاریر میں بازاری زبان استعمال کی گئی اوراداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔