وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

89

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹا رہے ہیں، وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، ہر فورم پر معاملہ اٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑے گی۔ آج 18 اکتوبر بروز اتوار کوکراچی کی باشعور عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ اس حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن پارک
میں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے پودا لگا کر کلفٹن پارک میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات کے سیکرٹری اسلم غوری ، ڈی جی سیپا نعیم مغل کے ہمراہ کلفٹن پارک میں مختلف پودے لگائے۔محکمہ ماحولیات کے افسران اور دیگر نمائندے شریک بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ گارڈن کے ایم ی کے کنٹرول میں تھا۔کے ایم سی نے اس پارک کا کنٹرول ہمیں دے دیا تھا۔ ڈی جی سیپا میرے ساتھ ہیں ان کا ہر افسر ایک پودا ایڈوپٹ کرے گا۔