مراد علی شاہ کو کورونا کیسز نظر کیوں نہیں آرہے، فردوس نقوی

28

کراچی (آن لائن) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو کورونا کیسز نظر کیوں نہیں آرہے، پاکستان ڈکیٹ موومنٹ کا ڈاکو اور لٹیرا دونوں اسپتال میں ہیں، نالائق اعلیٰ ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے کہہ رہے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن ہونا چاہیے لیکن آج ان کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے، ناصر شا ہ اور مرتضیٰ وہاب بڑی بڑی باتیں بولتے تھے انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس
موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان ودیگر بھی موجود تھے۔ فردوس نقوی نے کہا کہ مریم نواز لاہور سے آئی، مولانا بھی لاہور سے آئے۔ساڑھے 5 کروڑ آبادی میں ہونے وا لے جلسے میں کتنے لوگ تھے وہ عوام نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ایک لندن میں دوسرہ کراچی میں زیر علاج ہے۔مولانا بھول گئے جب ان کو امریکا سے پیسے مل رہے تھے تب وہ امریکا کی تعریف کرتے تھے اورکل وہ امریکا کو للکار رہے تھے۔فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے تو کبھی کشمیر کا ذکر ہی نہیں کیا۔ مولانا کی دوغلی سیاست عوام کے سامنے ہے۔ جو منتخب نہیں ہوا اس نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے۔