پنوعاقل، باڑے میں فائرنگ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق

100

پنوعاقل (نمائندہ جسارت) پنو عاقل کے علاقے بائیجی شریف میں بھینسوں کے باڑے میں فائرنگ سے کام کرنے والے مزدور باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری موقعے پر پہنچ گئی، حملہ آوار فرار جبکہ پولیس نے گھروں کو مسمار کردیا۔ واقعہ گاؤں لالو ماکو مہر میں اس وقت پیش آیا جب باڑے کی دیوار گرنے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر مخالف گروپ نے فائرنگ شروع کردی۔ نعشیں پوسٹ مارٹم
کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، ڈی ایس پی پنوعاقل سعید شیخ ایس ایچ او بائیجی شریف شوکت آرائیں نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔