کورونا سے مزید17افراد ہلاک،فعال کیسز بھی بڑھنے لگے

114

اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 17مریض انتقال کر گئے جب کہفعال کیسز بھی بڑھنے لگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد6,638ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 641نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد9,174تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے جبکہ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.1فیصد ہے۔ کوروناوائرس کے مزید 805مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں، انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد1,099 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں سب سے کم ہے جو 199رہ گئی ہے۔