احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اکتوبر تک توسیع

121

لاہور(اے پی پی)احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔