سراج درانی کے اہلخانہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی کے اہلخانہ اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی گئی، آغا سراج درانی پر ایک ارب سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، پچھلے حکم نامے کے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔