ٹک ٹاک بندش‘اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

191

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ٹک ٹاک بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا3 صفحات پر تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیوں نا کیس کے حتمی فیصلے تک پی ٹی اے کا فیصلہ معطل کردیا جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے پابندی لگاتے وقت عدالتی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے نے اسی عدالت کے2 فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پی ٹی اے بتائے اس خلاف ورزی پر اس کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔