برطانوی میڈیا میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنیکی درخواست سماعت کیلیے مقرر

29

اسلام آباد(صباح نیوز)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میںسابق وزیر اعظم نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کے معاملے پر وفاق کی2 برطانوی اخبارات میں بھی نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔