نائیجیریا میں شدید بارش اور سیلاب سے ہلاکتیں 185ہوگئیں

153
نائیجیریا: شدید بارش کے باعث مکان اور گاڑیاں سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 185 ہو گئی۔ ہنگامی حالات ایجنسی کے سیکرٹری جنرل صالح جیلی کا کہنا تھا کہ کانو صوبے میں جاری شدید بارش کے بعد سیلاب آنے سے کئی بستیاں زیر آب گئیں اور 30 ہزار 356 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ دیہات میں پانی آنے سے 9 ہزار 127 ایکڑ پر پھیلے کھیت بھی ڈوب گئے۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولا ویسی میں سیلاب سے 350 مکانات زیر آب آگئے۔