سعودی عرب: کرپشن کا سب سے بڑا کیس‘ 22 افراد گرفتار

124

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے بدعنوانی کا سب سے بڑا کیس پکڑتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی نے 60کروڑ ریال سے زائد کی کرپشن پکڑی۔ اس کیس میں 13 سرکاری ملازمین ملوث تھے،جن کا تعلق ریاض میونسپلٹی سے ہے۔ اس کے علاوہ 4تاجر اور ایک کمپنی کے 5 ملازموں کو بھی جعل سازی کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے گھروں کی تلاشی کے دوران حکام کو 19کروڑ 30لاکھ ریال نقدی کی صورت میں ملے۔