لیبیا میں سیاسی بات چیت کا مقصد قومی حکومت کی تشکیل ہے‘ اقوام متحدہ

200

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی خاتون سربراہ اسٹیفنی ولیمز نے لیبیا کی سرکردہ شخصیات کو سیاسی مکالمے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایل پی ڈی ایف نامی مذاکرات کا مقصد لیبیا میں قومی حکومت کی تشکیل ہے۔ 26 اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کو آن لائن سیشن کی صورت میں منعقد کیا جائے گا۔ مکالمے کا دوسرا دور نومبر کے آغاز میں تیونس کی میزبانی میں ہوگا،جس میں لیبیا کے متحارب فریقین کے وفود شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مشن نے گزشتہ ہفتے شرط عائد کی تھی کہ تیونس کانفرنس میں کسی ایسے شخص کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی،جو ایگزیکٹو اتھارٹی میں کسی منصب کا خواہش مند ہو۔