امریکا کا 7 دہائیوں بعد کسی خاتون کی سزائے موت پر عمل کا اعلان

113

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے قتل کے جرم میں قید مجرمہ کو سزائے موت دینے کا اعلان کردیا۔ لیزا مونٹگمری کی سزا پر رواں برس 8 دسمبر کو عمل کیا جائے گا، جو 70 برس کے دوران سزائے موت والی پہلی خاتون ہوگی۔ لیزا مونٹگمری نے 2004 ء میں خاتون بوبی جو سٹینٹ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ 2007ء میں امریکی ضلعی عدالت نے استغاثہ کے دلائل اور شواہد کی بنیاد پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ اس دوران وکلانے مجرمہ کو نفسیاتی عارضے میں مبتلا ثابت کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔