امریکی صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ افراد نے بذریعہ ڈاک ووٹ ڈال دیا

193

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں پری پولنگ کے دورن 2 کروڑ شہریوں نے ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا صدارتی انتخابی مہم کے باعث توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،جہاں صدر ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن نے کئی اجتماعات میں خطاب کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ امریکا میں گزشتہ 6 انتخابات میں فلوریڈا سے جیتنے والا امیدوار ہی امریکی صدر بنا، اس لیے وہاں کے انتخابی نتائج جاری ہونے سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا۔