بحیرۂ اسود میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے‘ اردوان

194
انقرہ: تُرک صدر اِردوان بحیرۂ اسود میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے بحیرئہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کی خوش خبری سنا دی۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے بتایا کہ گیس کے 85 ارب کیوبک میٹر کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ یہ ذخائر اس سے قبل دریافت ہونے والے 320 ارب کیوبک میٹر کے علاوہ ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی 2023ء تک شروع ہوجائے گی۔ اس سے قبل 21اگست کو دریافت ہونے والے گیس ذخائرترک تاریخ کے سب سے بڑے ذخائرتھے۔