ویتنام کی جانب سے جاپانی وزیراعظم کے دورے کا خیرمقدم

163

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام نے جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدے کی جانب سے دورے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان لی تھی تھو ہانگ کا کہنا تھا کہ سوگا کا دورہ ویتنام جاپان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو تقویت دے گا اور دونوں ممالک کی معیشتوں کی بحالی اور ترقی میں مدد ملے گی، جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث شدید متاثر ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سوگایوشی ہیدے آج ویتنام پہنچیں گے،جہاں وہ یتنامی وزیراعظم گوین شوان پک سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ انڈونیشیا کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ان کی صدر جوکو ودودو سے ملاقات طے ہے۔