بریگزٹ کے باعث موڈیز نے برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کمپنی موڈیز نے یورپی یونین سے انخلا کے تناظر میں برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ کم کر دی۔ ریٹنگ ایجنسی نے یہ فیصلہ بریگزٹ اور کورونا وبا کے باعث برطانوی معیشت پر رونما ہونے والے اثرات کو دیکھتے ہوئے کیا۔ تاہم موڈیز نے اپنی رپورٹ میں برطانیہ کی معاشی صورت حال کو منفی کی بجائے مستحکم کے درجے میں شمار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی معیشت 2017 ء سے زوال پزیر ہے۔