آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کی تیاری کی جائے،عبدالجمیل خان

395

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کورنگی عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم ناصر انصاری مرحوم کی رہائش گاہ پر درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے۔ موت ایک حقیقت ہے۔ ہر شخص کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کی تیاری کی جائے۔انہوںنے کہا کہ مرحوم ناصر انصاری نے آخری سانس تک اقامت دین کی جدوجہد کی۔