شہید ملت باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،میرپور خاص کی فتح

152

ٹنڈوجام( جسارت نیوز ) ایس ایس بی شہید ملت باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا زرعییونیورسٹی ٹنڈوجام میں شاندار آغاز ہوگیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا افتتاح حیدرآباد ڈویڑنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خرم رفیع صدیقی نے کیا جبکہ اس موقع پر مدعو دیگر مہمانوں میں حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے ڈائریکٹر اسپورٹس اقبال میمن شامل ہیں۔آرگنائزنگ سیکریٹری و میزبان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار خانزادہ نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیئے اور شریک ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میرپورخاص نے لمس جامشورو کو 22-28 سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے زیشان 8 اور راحیل 6 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جبکہ لمس جامشورو کی جانب سے شفاعت 6 اور الیاس 3 گول کرکے نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں حیدرآباد ڈویڑن نے میرپورخاص ڈویڑن کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 36-37 سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے عزیر نے 16 اور حسیب نے 14 گول اسکور کیئے جبکہ میرپورخاص ڈویڑن کے احسان اور قاسم 16 اور 14 گول اسکور کرکے نمایاں ریے۔