تاریخ نے عمران خان کانام کٹھ پتلی حکمرانوں میں لکھ دیاہے، اسماعیل راہو

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرمحمداسماعیل راہو نے کہا ہے پی ڈی ایم کا جلسہ نیازی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،کراچی ایک بار پھر جمہوریت بچانے نکلے گا،سلیکٹڈ کو جانا ہوگا،انہوںنے کہا کہ حکومت کا دفاع کرائے کے ترجمانوں کے بس کی بات نہیں، تاریخ نے عمران خان کا نام کٹھ پتلی حکمرانوں کی فہرست میں لکھ دیا ہے، پی ڈی ایم کو ملنے والی پذیرائی کسی حکومت مخالف اتحاد کو نہیں ملی۔