دانیہ عقیل موٹر سائیکل ریس میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتو ن بن گئیں

177

جدہ (جسارت نیوز) دانیہ عقیل نے موٹر سائیکل ریس کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جس کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔ دانیہ عقیل انٹرنیشنل بزنس میں ماسٹرز ہیں۔ دانیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے موٹر سائیکل کی سواری کا شوق سب سے پہلے ریگستان میں آزمایا۔ ویک اینڈ پر صحرا میں نکل کر موٹر سائیکل کی سواری کا شوق پورا کیا کرتی تھیں۔