خاتون منشیات فروش اور 100 ڈکیتیوں کے ملزم سمیت 32 گرفتار

196

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہفتے کوشہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں3افراد زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حودو بہادر گوٹھ کچی آبادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ شاہدخان ولد سعید کے نام سے ہوئی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی انچولی امام بارگاہ مکان نمبر 161 بلاک 20 مکان سے 49 سالہ خواجہ قمررضا ولد حسین رضا کی لاش برآمد ہوئی جس کوگلا کاٹ کر قتل کیا گیاتھا۔ جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب سے ایک 60سالہ شخص کی 8دن پرانی لاش برآمد ہوئی ۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج دونوں افراد نے دم توڑ دیا ، اسپتال میں متوفین کی شناخت 22 سالہ نوید ولد رسول بخش اور 29 سالہ خرم ولد فداحسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔اجمیر نگری W-9اسٹاپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ مومن آباد کے علاقے میں چھری کے وار کرکے 24سالہ عمر خان کونامعلوم ملزمان نے تلخ کلامی کے بعد تیزدھار آلہ کاوار کر کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔تھانہ رضویہ کی حدود ناظم آباد نمبر 2 نزد مسرت سینما کے ایک شخص ڈکیتی مزاحمت پر زخمی گولی سر پر لگی ، مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تھانہ بلال کالونی کی حدود سیکٹر فائیو ڈی نزد بلدیہ اسکول نارتھ کراچی سیکٹر 5-Dکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35سالہ جاوید حسین ولداسلم کے نام سے ہوئی ۔ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں 45 سالہ نعمت گل ولد رحمت جاںبحق ہوگئے ۔ شیرشاہ تھانے کی حدود میراںناکہ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 45سالہ حمیدہ خاتون زوجہ اصغرعلی جاںبحق ہوگئی۔اورنگی ٹائون سیکٹر 14\C گھر میںپانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 45سالہ صلاح الدین ولد سراج الدین جاںبحق ہوگئے۔