خاتون پولیس افسر کی شکایت پر بلیک میلرنعیم کالو گرفتار

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون پولیس افسر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اس کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم نعیم عرف کالو کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر غزالہ کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرگئیں ۔ ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا، جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کو بھیجی تھیںاوروہ کافی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے کر پیسوں کا تقاضا کرتا تھا، ملزم لاہور میں انتہائی بااثر ہے۔خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کررہا تھا۔