آرٹس کونسل :بزم اساتذہ اردو کے یوم تاسیس کی تقریب

210

کراچی (پ ر)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’ بزم اساتذہ اردو سندھ ‘‘ کے آٹھویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آصف فرخی نے شعروادب کی دنیا پرجو تاثر چھوڑا ہے وہ بے مثال ہے ، وہ بہت عمدہ افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ نقاد بھی تھے ۔ نوجوان لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں ان کا بہت بڑا کردار رہاہے۔محفل کی صدارت ڈاکٹر ظفر اقبال نے کی،ا س موقع پر بزم اساتذہ اردو سندھ کے صدر سید اسجد بخاری، ڈاکٹر عرفان شاہ، شازیہ ظہور، صفدر علی خان انشاء ،پروفیسر نجمی حسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔